کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تباہ کن میزائلوں سے لیس 2 مزید جنگی بحری جہاز پاکستان نیوی کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ان بحری جہازوں کے نام پی این ایس شاہ جہاں اور ٹیپو سلطان رکھے گئے ہیں۔ دونوں جہاز چین میں تیار کئے گئے ہیں۔
ان جنگی بحری جہازوں کی پاک نیوی کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب شنگھائی میں ہوئی جس میں نیول چیف محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یہ جنگی بحری جہاز فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہیں اور آبدوزوں کے حملے سے بچنے کی خصوصی صلاحیت رکھتے ہیں۔