Difa timesDifa timesDifa times
Notification Show More
Font ResizerAa
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Reading: پاک ترکیہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری میں اہم پیشرفت،عسکری شعبے میں تعاون کی خواہش کا اظہار
Share
Font ResizerAa
Difa timesDifa times
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.

پاک ترکیہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری میں اہم پیشرفت،عسکری شعبے میں تعاون کی خواہش کا اظہار

Last updated: May 2, 2024 5:46 am
1 year ago
Share

اسلام آباد(آئی این پی)سربراہ پاک فضائیہ ظہیراحمد بابر سدھو نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران اعلی ترک شخصیات سے ملاقاتیں سے ملاقاتیں کی ہیں،اورترکیہ کے ساتھ ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری، عسکری اورہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو ترک صدررجب طیب ادوان کی خصوصی دعوت پرترکیہ کے تاریخی دورے پرپہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ائیر چیف نے اس پر تپاک دعوت پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک ائیرفورس اکیڈمی میں گریجویشن اور پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو سمیت مختلف اعلی سطحی شخصیات سے ملاقات کی۔

ائیرچیف مارشل نے ترک حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری، عسکری دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے قطر کے وزیرمملکت برائے دفاع و نائب وزیراعظم ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ، آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں ایئر چیف نے باہمی مفادات، اسٹریٹجک مقاصد اور بہتر تعاون کیلئے نئی راہیں ستوار کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

You Might Also Like

شور کوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

پاکستان ایئرفورس نے اپنے بمبارڈیئر گلوبل 6000کو سٹینڈ آف جیمنگ ایئرکرافٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149ویں جی ڈی (پی) کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔

ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گِرانے کا ایم ایم عالم کا ریکارڈ آج بھی ناقابل تسخیر

ایئر چیف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article نیول چیف کا بحری مشق سی سپارک 2024 کے دوران بحری جہازوں, کوسٹل اور کریک ایریاز کا دورہ
Next Article تباہ کن میزائلوں سے لیس2 مزید جنگی بحری جہاز پاکستان نیوی کا حصہ بننے کیلئے تیار
Leave a comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش

فیلڈ مارشل عاصم منیر شاندار شخصیت کے مالک ہیں، امریکی صدر

غزہ: ’امداد وصولی کیلیے 20 منٹس دیے جاتے ہیں، وقت ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہیں‘

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

Difa timesDifa times
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?