پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد-
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے-
تقریب میں 4 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 4 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا-
104 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے-
44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستاٸشی خطوط سے بھی نوازا گیا-
تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی-