Difa timesDifa timesDifa times
Notification Show More
Font ResizerAa
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Reading: ایف 16اورجے 10سی، دونوں طیاروں میں کیا فرق اور کونسا بہتر ہے؟ وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں
Share
Font ResizerAa
Difa timesDifa times
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.

ایف 16اورجے 10سی، دونوں طیاروں میں کیا فرق اور کونسا بہتر ہے؟ وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

Last updated: May 2, 2024 6:16 am
1 year ago
Share

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے پاس امریکہ سے حاصل کردہ ایف 16لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں اور حال ہی میں پاکستان، چین سے جے 10سی لڑاکا طیارے بھی حاصل کر چکا ہے۔ ان دونوں طیاروں میں بنیادی فرق کیا ہے اور دونوں کیا کچھ صلاحیتیں رکھتے ہیں؟ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں ان دونوں طیاروں کا تفصیلی موازنہ کرکے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ 
ویب سائٹ کے مطابق ایف 16لائٹ ویٹ، سنگل انجن، چوتھی جنریشن ، ملٹی رول طیارہ ہے جبکہ جے 10سی میڈیم ویٹ، سنگل انجن، 4.5جنریشن، ملٹی رول طیارہ ہے۔جس میں دو پائلٹ موجود ہوتے ہیں۔ اس کی لمبائی49فٹ5انچ، پروں کا پھیلاﺅ32فٹ8انچ، اونچائی16فٹ، ونگ ایریا300مربع فٹ، خالی طیارے کا وزن 8ہزار936کلوگرام،زیادہ سے زیادہ ٹیک آف ویٹ ساڑھے 16ہزار875 کلوگرام، فیول کپیسٹی8ہزار 618کلوگرام اور پاور پلانٹ 1xPratt & Whitney F100-PW-229 afterburning turbofan, 79 kN thrust dry, 131.5 kN with afterburnerہے۔
جے 10سی کی بات کریں تو یہ سنگل سیٹ کا حامل ہے۔ اس کی لمبائی 55فٹ 2انچ، پروں کا پھیلاﺅ 32فٹ 2انچ، اونچائی18فٹ 8انچ، ونگ ایریا400مربع فٹ، خالی طیارے کا وزن 9ہزار 750کلوگرام، زیادہ سے زیادہ ٹیک آف ویٹ 19ہزار 277کلوگرام، فیول کپیسٹی7ہزار 380کلوگرام اور پاور پلانٹ 1 x WS-10B afterburning turbofan engines, 89.17 kN thrust dry, 142 kN with after burnerہے۔
ایف 16کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2.05میک، فیری رینج4217کلومیٹر، سروس سیلنگ58ہزار فٹ، جی لمٹس+9 اور تھرسٹ/ویٹ 1.09ہے۔جے 10سی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 1.8میک، فیری رینج2950کلومیٹر، سروس سیلنگ56ہزار فٹ، جی لمٹس+9/-3 اور تھرسٹ/ویٹ 1.10ہے۔ ہتھیار ساتھ لیجانے کے حوالے سے ایف 16طیارہ جے 10سی سے کافی بہتر ہے اور کئی طرح کے میزائل، بم اور دیگر ہتھیار ساتھ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جے 10سی اس وقت صرف چین اور پاکستان کے پاس ہیں جبکہ ایف 16امریکہ، پاکستان، بحرین، چلی، ڈنمارک، مصر، یونان، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، اردن، مراکش، نیدرلینڈز، اومان، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سنگاپور، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات اور وینزویلا کے پاس ہے۔

You Might Also Like

شور کوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

پاکستان ایئرفورس نے اپنے بمبارڈیئر گلوبل 6000کو سٹینڈ آف جیمنگ ایئرکرافٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149ویں جی ڈی (پی) کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔

ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گِرانے کا ایم ایم عالم کا ریکارڈ آج بھی ناقابل تسخیر

ایئر چیف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article تباہ کن میزائلوں سے لیس2 مزید جنگی بحری جہاز پاکستان نیوی کا حصہ بننے کیلئے تیار
Next Article پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے آذربائیجان سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ کرلیا
Leave a comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش

فیلڈ مارشل عاصم منیر شاندار شخصیت کے مالک ہیں، امریکی صدر

غزہ: ’امداد وصولی کیلیے 20 منٹس دیے جاتے ہیں، وقت ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہیں‘

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

Difa timesDifa times
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?