راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) نے اپنے بمبارڈیئر گلوبل 6000کو سٹینڈ آف جیمنگ (ایس او جے)ایئرکرافٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پی اے ایف کی طرف سے اس منصوبے کے لیے ترک ایروسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی اے ایف کی طرف سے قبل ازیں گلوبل 6000کوالیکٹرانک وارفیئر پلیٹ فارم میں تبدیل کرتے ہوئے سپیشل مشن ایئرکرافٹ بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ پی اے ایف کی غیرسرکاری پبلی کیشن ’سیکنڈ ٹو نن‘ (Second-to-None)کی طرف سے اس منصوبے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ٹی اے آئی کے اشتراک سے گلوبل 6000کی تبدیلی کے ہنگام اس بات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے کہ پی اے ایف ’Aselsan HAVASOJ‘ کے حصول کی منصوبہ بندی رکھتی ہے کیونکہ اس وقت ٹی اے آئی 4گلوبل 6000طیاروں میں ’HAVASOJ Suite‘ نصب کرنے کا کام کر رہی ہے۔ یہ چاروں طیارے ترک ایئرفورس کے استعمال میں ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’Aselsan HAVASOJ‘ ایک ایسا سسٹم ہے جو تین بنیادی ’ای ڈبلیو‘ مشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان تین مشنز ریڈار کو جام کرنا، کمیونیکیشنز کو جام کرنا اور الیکٹرک انٹیلی جنس (ELINT) شامل ہیں۔چنانچہ ممکنہ طور پر پی اے ایف کا گلوبل 6000طیارہ بھی تبدیلی کے بعد ان جدید فیچرز سے لیس ہو گا۔
پاکستان ایئرفورس نے اپنے بمبارڈیئر گلوبل 6000کو سٹینڈ آف جیمنگ ایئرکرافٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

Leave a comment