Difa timesDifa timesDifa times
Notification Show More
Font ResizerAa
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Reading: شور کوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ
Share
Font ResizerAa
Difa timesDifa times
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.

شور کوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

Last updated: May 22, 2024 7:45 am
2 years ago
Share

جھنگ (ویب ڈیسک) شور کوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق شور کوٹ کے قریب پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا، یہ تربیتی طیارہ چک کے قریب ہی کھیتوں میں گرا، جس کی وجہ سے زمین پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔
قبل ازیں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس حادثے میں پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا تھا، ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے میں زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی، ایئر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیا تھا۔

اس سے پہلے 22 مارچ 2022ء کو پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، اس حادثے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے، تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے، علاوہ ازیں پاک فضائیہ کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب بھی گر کر تباہ ہوگیا تھا، اسی طرح پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ کا تربیتی لڑا کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، یہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آیا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

You Might Also Like

پاکستان ایئرفورس نے اپنے بمبارڈیئر گلوبل 6000کو سٹینڈ آف جیمنگ ایئرکرافٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149ویں جی ڈی (پی) کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔

ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گِرانے کا ایم ایم عالم کا ریکارڈ آج بھی ناقابل تسخیر

ایئر چیف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

ہندوستانی ساختہ لڑاکا طیارہ تیجس پہلی بار گر کر تباہ۔ پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
Next Article ژوب :ایک ماہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 29 دہشتگرد ہلاک : آئی ایس پی آر
Leave a comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے چیف جنرل اینگس جے کیمبل نے راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ

باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

Difa timesDifa times
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?