آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اورماڑہ، کیٹی بندر اور شاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا ،نیول چیف نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، نیول چیف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دفاعی حکمت اور جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا، نیول چیف نے دوروں کے دوران افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور عزم کو سراہا۔
اس موقع پرنیول چیف کا کہنا تھاکہ پاک بحریہ دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے, مشق میں پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثوں کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، اسپیشل فورسز اور پاک میرینز بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مشق سی سپارک 2024 میں پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے اہلکار اور اثاثے جوائنٹ آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں،25 جنوری سے جاری مشق سی سپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لینا ہے۔