پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشترکہ عسکری ٹریننگ سے دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کو اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔