پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہےکہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا،مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔