جنرل مائیکل ایرک کوریلا، کمانڈر یونائیٹڈ سٹیٹس (یو ایس) سینٹ کام نے جی ایچ کیو میں جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، سی او اے ایس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور CENTCOM اور پاک فوج کے درمیان تربیتی تعاملات کو بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔