آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا،شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ سپاہی نعمان فرید شہید نے 2 سال سے زائد عرصہ ملک کے دفاع کی ذمہ داریاں سر انجام دیں،انہوں نے سوگواران میں اہلیہ ،بیٹی ، بہن بھائی اور والدین چھوڑے ہیں۔