پاک بحریہ کی جانب سےکھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کےمطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کا شکار کشتی کی طرف سے ہنگامی کال کو بروقت مانیٹر کیا،پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچالیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید بتانا ہےکہ پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا،پاک بحریہ کے جہاز نے تمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا،بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کا عملی نمونہ ہے،پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔