پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران 150 کلوگرام آئس پر مشتمل منشیات ضبط کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود بشمول ساحلی پٹی پر ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے،گزشتہ 30دنوں میں پاک بحریہ کی جانب سے منشیات کے خلاف یہ مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔