Difa timesDifa timesDifa times
Notification Show More
Font ResizerAa
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Reading: پاک امریکا انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ، دونوں ممالک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
Share
Font ResizerAa
Difa timesDifa times
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.

پاک امریکا انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ، دونوں ممالک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

Last updated: May 14, 2024 6:12 am
1 year ago
Share

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ میں عالمی، علاقائی سکیورٹی اور خطے کی صورت حال پر غور کیا گیا اور دونوں ملکوں نے انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اقوام متحدہ کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کیلئے پاکستانی سفیر حیدر شاہ اور امریکی رابطہ کار برائے انسداد دہشتگردی الزبتھ رچرڈ نے پاک امریکا انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت کی جس میں تحریک طالبان پاکستان اور داعش خراسان گروپ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امن کو درپیش حالیہ چیلنجز سمیت خطے میں دہشتگردی کی روک تھام سے متعلق باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈائیلاگ میں دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی مشقوں اور مہارتوں کے تبادلے سمیت تحقیقات اور پروسیکیوشن میں ایک دوسری کی مدد اور بارڈر سکیورٹی انفرااسٹرکچر اور تربیت کے معاملات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈائیلاگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں پرتشدد شدتپسندی کی نشاندہی اور اس کی بیخ کنی کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کیے جائیں گے اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان کمیونیکیشن کو بھی بڑھایا جائے گا۔

انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ امریکا اور پاکستان عالمی اور علاقائی سکیورٹی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

You Might Also Like

بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، کئی اہم چیزیں رونما ہونگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیوں کو امریکا میں ملکی سفیر قرار دے دیا

پاک فوج بھارت کو مزید منہ توڑ جواب دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

نو مئی کے اصل مجرم کو حساب دینا پڑے گا اور اُن سے کوئی ڈیل بھی نہیں ہوگی، آرمی چیف کا بیان

Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو میں جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
Next Article سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن،ایک میجر شہید،3دہشتگردہلاک
Leave a comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش

فیلڈ مارشل عاصم منیر شاندار شخصیت کے مالک ہیں، امریکی صدر

غزہ: ’امداد وصولی کیلیے 20 منٹس دیے جاتے ہیں، وقت ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہیں‘

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

Difa timesDifa times
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?