Difa timesDifa timesDifa times
Notification Show More
Font ResizerAa
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Reading: آرمی چیف کاہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا
Share
Font ResizerAa
Difa timesDifa times
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.

آرمی چیف کاہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا

Last updated: April 30, 2024 7:49 am
1 year ago
Share

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حیدر ٹینک کے پائلٹ پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق تقریب میں چین کے سفیر، چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اعلیٰ حکام سمیت حکومت پاکستان ،پاک فوج اور سویلین حکام نے شرکت کی، تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کردہ حیدر ٹینک کی رونمائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ حیدر ٹینک میدان جنگ میں بہترین نقل و حرکت اور اپنے تحفظ کی متاثر کن صلاحیت کا حامل ٹینک ہے، جس میں قابل ذکر فائر پاور اور دیگر خصوصیات بھی شامل ہیں، جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ تیار کردہ، حیدر ٹینک پاکستانی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں سمیت مقامی تیار کردہ اسلحے اور ہتھیاروں میں پیش رفت کے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے دیگر شعبوں اور تنصیبات کا بھی دورہ کیا اور ایک اور سنگ میل میں کامیابی پر افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔

اس سے قبل ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

You Might Also Like

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

صدر ٹرمپ کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرا

بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، کئی اہم چیزیں رونما ہونگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

امریکا میں اوورسیز پاکستانیوں کا افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیوں کو امریکا میں ملکی سفیر قرار دے دیا

Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article ایئر چیف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع
Next Article پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد
Leave a comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش

فیلڈ مارشل عاصم منیر شاندار شخصیت کے مالک ہیں، امریکی صدر

غزہ: ’امداد وصولی کیلیے 20 منٹس دیے جاتے ہیں، وقت ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہیں‘

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

Difa timesDifa times
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?