کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیا اے ٹی آر 77ایئرکرافٹ پاک نیوی کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ایئرکرافٹ کی نیول بیڑے میں شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹا ف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
نیول چیف ایڈمرل محمد احمد خان نیازی اور تینوں مسلح افواج کے دیگر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق بیڑے میں شامل کیا جانے والا یہ نیا ایئرکرافٹ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ ”پاک نیوی کسی بھی طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
دفاع کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور، نیا اے ٹی آر 77ایئرکرافٹ پاک نیوی کے بیڑے میں شامل

Leave a comment