آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔