پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگردوں کا سرغنہ سلیم عرف ربانی ہلاک ہو گیا جبکہ 2دہشتگرد زخمی ہو گئے،دہشتگردوں سے مقابلے میں 2جوان بھی شہید ہو گئے ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک حسیب جاویداور حوالدار مدثر محمود شہیدہوئے۔