شہید قرار دیے گئے ایران کی القدس فورس کے سربراہ کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی زندہ نکلے، ان کی عوامی سطح پر موجودگی کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔
ایران کی القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کی مبینہ شہادت سے متعلق افواہوں کے بعد ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں ایرانی لوگوں سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایران کے اتحادی گروپوں سے وابستہ متعدد میڈیا اداروں، بشمول حوثی گروپ کے المنار ٹی وی نے بھی یہ فوٹیج نشر کی ہے، جبکہ الجزیرہ نے بھی اس خبر کو رپورٹ کیا ہے جس میں اسماعیل قاآنی کو تہران میں ریلی کے شرکاء کے درمیان دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز نے جنگ کے اوائل میں ذرائع کا حوالہ دیئے بغیر اطلاع دی تھی کہ قاآنی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی رہنماؤں میں شامل تھے، یہاں تک کہ ایرانی میڈیا نے بھی شہداء میں ان کی تصویر شامل کر لی تھی