Difa timesDifa timesDifa times
Notification Show More
Font ResizerAa
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Reading: پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت
Share
Font ResizerAa
Difa timesDifa times
  • بلاگز
  • ویڈیوز
  • ہتھیار
  • دہشت گردی
  • علاقائی
  • نیوی
  • ائیر فورس
  • آرمی
  • تازہ ترین
  • ہوم
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

Last updated: June 25, 2025 8:36 am
2 weeks ago
Share

پاکستان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔
اتوار کو اسلام آباد میں دفترِخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتا ہے جو اسرائیل کے حملوں کے بعد کیے گئے ہیں۔ ہمیں خطے میں مزید کشیدگی کے ممکنہ اضافے پر سخت تشویش ہے۔‘
بیان کے مطابق ’ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہیں اور یہ کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے۔‘
مزید پڑھیں

’امن یا المیہ‘، ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی خطاب

امریکی حملوں کا نشانہ بننے والی ایرانی جوہری سائٹس کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے: سعودی عرب
بیان میں کہا گیا کہ ’ایران کے خلاف جاری جارحیت کی وجہ سے کشیدگی اور تشدد میں غیرمعمولی اضافہ انتہائی پریشان کن ہے۔ کشیدگی میں مزید اضافے کے خطے پر اور اس سے باہر شدید نقصان دہ اثرات مرتب ہوں گے۔‘
پاکستان نے کہا ہے کہ ’ہم شہریوں کی جانوں اور املاک کا احترام کرنے اور تنازعات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ تمام فریقوں کو بین الاقوامی قانون، خاص طور پر بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کرنی چاہیے۔‘
دفترِ خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق مذاکرات، سفارت کاری کا سہارا خطے کے بحرانوں کو حل کرنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔‘
قبل ازیں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو بمباری سے تباہ کرنے کا بیان دیا تھا۔
انہوں نے پہلے ایک سوشل میڈیا پوسٹ اور بعد ازاں ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے خطاب میں بتایا کہ ایران پر حملوں سے اُس کی جوہری تنصیبات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امن کی جانب پیش قدمی نہ کی تو مزید حملے بھی کیے جا سکتے ہیں۔

You Might Also Like

ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش

فیلڈ مارشل عاصم منیر شاندار شخصیت کے مالک ہیں، امریکی صدر

غزہ: ’امداد وصولی کیلیے 20 منٹس دیے جاتے ہیں، وقت ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہیں‘

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دیدی

Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
Next Article غزہ: ’امداد وصولی کیلیے 20 منٹس دیے جاتے ہیں، وقت ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہیں‘
Leave a comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش

فیلڈ مارشل عاصم منیر شاندار شخصیت کے مالک ہیں، امریکی صدر

غزہ: ’امداد وصولی کیلیے 20 منٹس دیے جاتے ہیں، وقت ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہیں‘

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

Difa timesDifa times
Follow US
© Difa Times. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?