غزہ میں انسانی امداد تک رسائی کیلیے فلسطینیوں کو مختصر وقت دیا جاتا ہے جبکہ ٹائم ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے غزہ میں موجود صحافی ہانی محمود نے امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گولیاں برسانے کے واقعات کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔
ہانی محمود نے بتایا کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے زیر انتظام امداد کی تقسیم کے مراکز ایسی جگہ قائم کیے جاتے ہیں جہاں اسرائیلی افواج اپنے ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور آس پاس سنائپرز کے ساتھ تعینات ہیں۔